31 جنوری 2012 - 20:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سبی کے علاقے میں ایک حملے میں چودہ افراد مارے گئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کی سرحدی فورس ایف سی کے عہدیداروں نے کوئٹہ میں صحافیوں کو بتایا کہ سبی میں فوج کی ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں چودہ فوجی ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔ اب تک کسی فرد يا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم صوبائي حکومت بلوچ علیحدگی پسندوں کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچ لبریشن آرمی نے حملے تیز کر دئے ہیں۔ گذشتہ ماہ تربت میں دہشت گردوں کے حملوں میں کم از کم چودہ فوجی مارے گئے تھے۔........ /169